میرپور خاص، سویٹ ہومز میں آتشزدگی، 5بچے جھلس کر جاں بحق، متعدد زخمی

میرپور خاص، سویٹ ہومز میں آتشزدگی، 5بچے جھلس کر جاں بحق، متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپور خاص(خصو صی رپورٹ) میرپور خاص میں لیاقت ٹاون میں واقع بیت المال کے سو یٹ ہومز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے 5 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ8 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ڈسڑکٹ آفیسر بیت المال محمد عامر کے مطابق آگ بالائی منزل میں لگی جہاں سات سے آٹھ کمرے تھے اور ہر کمرے میں 8 بچے رہائش پذیر تھے ، ہر کمرے کیلئے ایک اٹینڈنٹ مقرر تھی لیکن آگ لگنے کے وقت کوئی بھی بچوں کی بروقت مدد کیلئے نہ پہنچ سکا۔جھلس کر جاں بحق ہونیوالے بچوں کی عمریں 10 سال سے کم تھیں اور آگ لگنے کے باعث وہ خوفزدہ ہوکمرے میں ہی دبک کر بیٹھ گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔ سو یٹ ہوم میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -