بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے امتیاز احمدفیصل آباد میں سپرد خاک

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے امتیاز احمدفیصل آباد میں سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلاجواز فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے 2شہداء میں سے ایک جوان کا تعلق فیصل آباد کے محلہ ہجویری ٹاؤن سے ہے شہید کا جسد خاکی بھمر سے فیصل آباد پہنچا تو لوگوں کی بڑی تعداد شہید وطن کے دیدار کیلئے ان کے گھر پہنچ گئی،35سالہ امتیاز احمد کی نماز جنازہ ہجویری ٹاؤن سے ملحقہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج فیصل آباد میں عشاء کی نماز کے بعد ادا کی گئی،جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کی اور شہید امتیاز احمد کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر شہید کیلئے بلندی درجات ،لواحقین کیلئے صبر جمیل اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی