ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ، پاک فوج دنیا میں سب سے زیادہ جنگی تجربہ رکھتی ہے : جنرل راحیل شریف

ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ، پاک فوج دنیا میں سب سے زیادہ جنگی تجربہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چوتھی چیف آف آرمی سٹاف چیمپئن شپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا جتنا جنگی تجربہ ہے، اتنا تجربہ دنیا میں کسی فوج کو حاصل نہیں۔ انہون نے کہا کہ پاک فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں کی جسمانی تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بلند ترین معیار کی تعریف بھی کی۔
ابیٹ آباد چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج طویل عرصے سے حالت جنگ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی تربیت اور جسمانی فٹنس کا کوئی مقابلہ نہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔مقابلوں میں 22 ایف ایف رجمنٹل سینٹرز کے مجموعی طور پر 406 جوانوں نے حصہ لیا۔ سپاہی محمد ا?صف نے 2474 نمبر لے کر فٹ آف دی فٹسٹس کا ایوارڈ حاصل کیا