کلر کہار ، مانک پور کے رہائشی کے گھر شر پسندوں کا دستی بموں سے حملہ

کلر کہار ، مانک پور کے رہائشی کے گھر شر پسندوں کا دستی بموں سے حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ نے کلرکہار میں قیمتی انسانی جانوں کو بچاتے ہوئے 1عدد دیسی ساختہ دستی بم تلف کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح تقریباً 2بجے کے قریب تھانہ کلرکہار پولیس کے بدر منیر اور شوکت محمود نے بذریعہ ٹیلی فون سول ڈیفنس آفس چکوال میں اطلاع دی کہ چند نامعلوم شرپسند افراد نے محمد کریم ولد ولد جلاد خان ساکن سردھی چوک موضع مانک پور تحصیل کلرکہار میں دو عدد خود ساختہ دستی بم پھینکے ہیں ، جن میں سے ایک دستی بم موقع پر ہی پھٹ گیا ہے ، جس کی وجہ سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے اور روشن دان ٹوٹ گئے ہیں جبکہ دیواروں میں سوراخ بھی ہوگئے تاہم اس ہینڈ گرنیڈ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے جبکہ اسی اثناء میں دوسرا ہینڈ گرنیڈ بھی نامعلوم شرپسند افراد کی طرف پھینکا گیا جو پھٹ نہ سکا ۔ جس پر طالب حسین سول ڈیفنس آفیسر چکوال کی سربراہی میں بم ڈسپوزل کمانڈر ریاض عباس نے موقع پر پہنچ کر بمطابق SOP بم بلاسٹ سوٹ پہنا اور اس انتہائی خطرناک خود ساختہ دیسی بم کو ٹیکنیکل طریقے سے جدید روبوٹ کی مدد سے گھر سے باہر نکالا اور محفوظ جگہ پر لے کر گئے ۔ جس کو بعد ازاں قریب ہی علاقہ میں لے جاکر محمود جاوید بھٹی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر /کنٹرولر سول ڈیفنس چکوال کی منظوری سے اضافی بارود لگا کر SHOتھانہ کلرکہار بدر منیر ، مالک مکان محمد کریم اور شوکت محمود ASIکے سامنے پھٹا دیا گیا کیونکہ دیسی ساختہ دستی بم کو ناکارہ نہیں کیا جاسکتا تھا جو انسانی جانوں کے انتہائی خطرناک تھا ۔ اس موقع پر بم ڈسپوزل کمانڈر ریاض عباس نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے انتہائی خطرناک دیسی ساختہ بم کو تلف کرکے قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا۔