کمشنروں کی تقرریاں قانونی تقاضوں کے مطابق تھیں

کمشنروں کی تقرریاں قانونی تقاضوں کے مطابق تھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور( پاکستان نیوز) احتساب کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایک پریس ریلیز میں کمیشنر صاحبان کے حوالے سے گرشتہ روز چھپنے والی خبر کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنرز کی تقرری کے طریقہ کار میں قابلیت اور شہرت کے حوالے سے پبلک سکروٹنی بھی شامل تھی۔ جس کے تحت دو بار اخباری اشتہارات کے زریعے امیدواروں کے بارے میں اعتراضات طلب کیے گئے تھے اور بعدازاں متعلقہ قانون کے تحت اُن کی تقرری درست طور پر عمل میں لائی گئی۔ یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ نہ صرف تمام کمشنر صاحبان مطلوبہ تجربہ کے حامل ہیں بلکہ قانون کے تحت اپنی زمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ جبکہ مطلوبہ ریگولیشن کافی عرصہ قبل تیار کئے جا چکے ہیں۔