چارسدہ ،اہلسنت کا یکم تا 10 محرم عشرہ فاروق وحسینؓ منانے کا فیصلہ

چارسدہ ،اہلسنت کا یکم تا 10 محرم عشرہ فاروق وحسینؓ منانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ) اہلسنت والجماعت ضلع چارسدہ نے یکم تا 10محرم عشرہ فاروق و حسینؓ منانے کا اعلان کر دیا ۔دفاع صحابہ اور دفاع پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔حکومت یکم محرم کو سید نا عمر فاروقؓ کی یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کرکے اہلسنت کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں۔ اشتیاق احمد ۔ تفصیلات کے مطابق اہلسنت والجماعت کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر اشتیاق احمد منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر اشتیاق احمداور مولانا حق نواز نے کہاکہ اہلسنت والجماعت امسال بھی چارسدہ میں عشرہ فاروق و حسینؓ منائے گی اور گلی گلی میں صحابہ کرام کے عظمتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبات کا اہتمام کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سید نا عمر فاروقؓ جلیل القدر صحابی رسولﷺ تھے ۔ حضر ت عمرؓ وہ عظیم شخصیت تھے جس کو پیغمبر ﷺ نے خدا سے مانگا تھا اورجو عدل و شجاعت میں کوئی ثانی نہیں رکھتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمرؓ نے یکم محرم کو اپنا پاکیزہ لہو دیکر کر اسلامی سال کا آغاز کیا۔۔ اہلسنت والجماعت حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یکم محرم کو سید نا عمر فاروقؓ کی یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کرکے اہلسنت کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں۔ انہوں نے کہاکہ پرا من پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ تمام عبادات کو عبادت گاہوں تک محدود کیا جائے جو امن کا بہترین فارمولا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم محبت وطن شہری ہیں ۔ دفاع صحابہ اور دفاع پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔