مخدوم جاوید ہاشمی سے خاندان گیلانی کے سربراہ غلام یزدانی گیلانی کی ملاقات ، ملکی صورتحال سمیت بھارتی شرارتوں پر تشویش کااظہار

مخدوم جاوید ہاشمی سے خاندان گیلانی کے سربراہ غلام یزدانی گیلانی کی ملاقات ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے خاندان گیلانی کے سربراہ تحریک بحالی امن پاکستان کے چےئرمن مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے ملاقات کی اور ملکی صورتحال(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
سمیت بھارتی شرارتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں قومی اتفاق رائے کے ساتھ قومی پالیسی اور ایجنڈے سے عوامی خواہشات کے مطابق تشکیل دینے پر اتفاق کیا ۔ملاقات میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مخدوم راجن بخش گیلانی اور مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی بھی موجود تھے۔چاروں رہنماؤں نے علاقائی قومی امور پر تبادلہ خیال کیا مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے کہا کہ خطے میں بھارت اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے لئے کسی دوسرے ملک کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے‘اسے امریکی اور اسرائیلی حمایت حاصل ہے جبکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں دیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔
یزدانی گیلانی