زکریا یونیورسٹی ، سکالر شپ میں بے ضابطگیاں ، ہائر ایجوکیشن نے ریکارڈ حاصل کرلیا

زکریا یونیورسٹی ، سکالر شپ میں بے ضابطگیاں ، ہائر ایجوکیشن نے ریکارڈ حاصل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم نے زکریا یونیورسٹی پہنچ کرسکالر شپ کا ریکارڈ حاصل کرلیا ،بتایا گیا ہے کہ زکریایونیورسٹی میں یوسف رضاگیلانی سکالرشپ میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کی شکایت پر ہائرایجوکیشن کی دورکنی ٹیم گزشتہ روز یونیورسٹی پہنچ گئی جس نے سکالر شپ کا ریکارڈ جس میں سلیکشن بورڈ اور سینڈیکیٹ کا ریکارڈ شامل تھا‘ حاصل کیا‘ ذرائع کے مطابقٹیم نے شمزہ فاطمہ کیس(بقیہ نمبر4صفحہ12پر )
کی تمام تر تفصیل بھی حاصل کی جس میں رجسٹرار ڈاکٹر فاروق نے ڈاکٹر سکالر شپ دیا تھا اور عدالت عالیہ نے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا ، ٹیم نے ان کیخلاف ہونیوالی کارروائی کا ریکارڈ بھی طلب کیا مگر یونیورسٹی حکام بے بس نظرآئے کیوں کہ ان کیخلاف تاحال عدالت کے فیصلے کے مطابق کارروائی نہیں ہوئی تھی ، ٹیم آج بھی کیمپس کا دورہ کرے گی۔واضح رہے دو روز قبل ٹیم کے آنے کے بارے میں یونیورسٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی ٹیم کے آنے کاا مکان نہیں ہے۔