حکومت شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے موثر اقدام کر رہی ہے ‘ انجینئر بلیغ الرحمن

حکومت شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے موثر اقدام کر رہی ہے ‘ انجینئر بلیغ الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور( بیورورپورٹ)وزیر مملکت برائے تعلیم و امور داخلہ انجینئربلیغ الرحمن نے کہاہے کہ حکومت تعلیم کی شرح میں اضافہ اور کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لیے موثر انداز میں کام کررہی ہے تاکہ تما م نوجوان تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ وہ اپنے کیمپ آفس میں وزارتِ تعلیم اور چلڈرن نیٹ ورک پاکستان کے اشتراک سے ’’پروان پراجیکٹ‘‘ کے تحت تربیت مکمل کرنے والوں میں بچوں کے کھلونے، کتب اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے مختلف سامان تقسیم کرنے کی (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر جنرل منیجر عابد حسین، میاں شاہد اقبال، ضلعی کوآرڈی نیٹر چلڈرن گلوبل نیٹ ورک شہیر حسن رضوی، محکمہ تعلیم کے افسران اور سیاسی و سماجی رہنما موجود تھے۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزارت تعلیم اور چلڈرن گلوبل نیٹ ورک پاکستان کے باہمی اشتراک سے بہاول پور ضلع میں چھوٹے بچوں کو تعلیم کی طرف مائل کرنے اور انہیں جدید طریقہ تعلیم اور ایجوکیشنل ماڈلزکی مدد سے سکول میں پڑھنے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے اور اس پراجیکٹ کا ملک کے مختلف اضلاع میں اجراء کیا گیا ہے۔انہوں نے تعلیم کے شعبہ میں تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ حاصل کی گئی تربیت اور تعلیم کے حوالہ سے دی جانے والی مختلف اشیاء کی کٹس سے بھرپور استفادہ کریں گے۔چلڈرن گلوبل نیٹ ورک کے ضلعی کوآرڈی نیٹر شہیر حسن رضوی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بہاول پور اور اس کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ڈیڑھ ماہ کی ٹریننگ دے کر ان کے علاقوں میں تعلیمی سنٹر ز قائم کیے گئے ہیں اور اب تک ضلع بہاول پور میں17سے زائد سنٹر قائم کیے جا چکے ہیں جو کہ کامیابی سے کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کے تحت بچوں کو سکول میں داخلہ سے قبل تیار کرنا ہے تاکہ وہ حصول تعلیم میں دلچسپی لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان مراکز کے قیام سے بچوں کے والدین اور علاقوں کے مکینوں نے مسرت و اطمینان کا اظہار کیا ہے۔