تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے خانیوال ‘ شجاعباد ‘ دھنوٹ سے قافلے روانہ ‘ ملتان سے آج جائینگے

تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے خانیوال ‘ شجاعباد ‘ دھنوٹ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ خانیوال ‘ دھنوٹ ( جنرل رپورٹر ‘ نمائندگان ) تحریک انصاف کے رائیونڈ قافلہ میں شرکت کیلئے مختلف شہروں سے قافلے روانہ ہونگے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رائیونڈ احتساب مارچ کے حوالے سے ڈوگر ہاؤس ڈیرہ اڈا ملتان سے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
قافلہ صبح10بجے روانہ ہوگا جس کی قیادت ایم این اے ملک محمد عامر ڈ وگر کریں گے ۔ رائیونڈ مارچ میں شرکت کے لئے پی پی195کا قافلہ آج صبح7بجے روانہ ہوگا اس بارے ڈیرہ انصاری شاہ رکن عالم کالونی میں رائے ونڈ مارچ کے سلسلے میں پی پی 195کا اجلاس زیر صدارت ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری کے منعقد ہوا اجلاس میں رائیونڈ مارچ میں شرکت کے لئے پی پی195سے بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ مارچ کی کامیابی کے لئے تمام پی ٹی آئی ورکرزبھرپور کردار ادا کرے ۔رائیونڈ مارچ سے جاتی عمرہ کے قفل شہزادوں کی نیندیں حرام ہیں۔ اجلاس مین چےئرمین سخاوت علی‘ ندیم قریشی‘ شیخ ارشد‘عبداللہ امین انصاری‘ یونس انصاری‘ صدیق فوجی ودیگر شریک تھے ۔ شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق رائیونڈ مارچ لاہور کیلئے تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں شجاع آباد سے قافلہ روانہ آج رائیونڈ پہنچے گا۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تحریک انصاف کے قافلے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے یہ فافلے ضلعی صدر پیر ظہور قریشی ،ٹکٹ ہولڈر ز مہر عمران پرویز دھول، فیصل خان نیازی، سید مصدق شاہ ،اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں روانہ ہوئے ۔ خانیوال سے بیوررو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع خانیوال کی طرف سے رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں مکمل آج ضلعی دفتر طارق آباد سے کارکنوں کا بڑا قافلہ روانہ ہواگا جس کی قیات پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلقہ این اے157کے ٹکٹ ہولڈر کرنل (ر)عابدمحمودکھگہ ،صوبائی حلقہ214کے رہنماشیخ احتشام لطیف ،تحصیل صدر پیر طاہر شاہ کھگہ ، ند یم خان کریں گے۔کرنل(ر)عابدمحمودکھگہ ،شیخ احتشام لطیف نے کہاکہ قافلے میں شریک سینکڑوں کارکن انتہائی پرامن طورپر رائے ونڈ رو انہ ہونگے ۔ دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے بستی عنایت علی سے سابق ایم پی اے محمد اکرم خان کانجو کی قیادت میں قافلہ کی شرکت کیلئے روانگی ۔جہانگیر خان ترین نے لودھراں کی ترقی کیلئے رات دن ایک کیا ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہارمحمد اکرم خان کانجو نے قافلے کی روانگی کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
قافلے روانہ