انڑنیشنل جیوری نے پشاور شہر کو ٹاؤن سکیپ ایوارڈز 2016ء کیلئے منتحب کر لیا

انڑنیشنل جیوری نے پشاور شہر کو ٹاؤن سکیپ ایوارڈز 2016ء کیلئے منتحب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)انٹر نیشنل جیوری نے پشاور شہر کو ٹاؤن سکیپ ایوارڈز2016ء بہ عنوا ن ’’سٹی بیوٹیفیکیشن اینڈ اپ لفٹ پروگرام‘‘ کے لئے منتخب کیا ہے جس کامطلب پشاور کے لوگوں کی حالت زندگی بہتر بنانے کیلئے کی گئیں کاوشوں کو تسلیم کرنا ہے۔ایوارڈ دینے کی تقریب اس سال29اکتوبر کو چین کے شہر ین چن میں ہوگی۔اس سلسلے میں کئے گئے فیصلے سے جیوری نے ایک خط کے ذریعے حکومت خیبر پختونخواکو آگاہ کیا۔یہ حکومت خیبر پختونخوا کے لئے ایک اعزاز ہے کیونکہ یہ مقابلہ جیتنے کیلئے کئی ممالک حصہ لے رہے تھے۔جیوری جس نے حکومت خیبر پختونخواکو 17ستمبر2016کو فوکوآکا جاپان میں جائنٹ سیشن میں منتخب کیا چار تنظیموں یعنی یو این ہیبیٹیٹ،ایشین ہیبیٹیٹ سوسائٹی،ایشین ٹاؤن سکیپ ڈیزائن سوسائٹی اور کو کو آکا اربن ریسرچ سنٹر پر مشتمل تھی۔ونر سٹی کے انتخاب کیلئے جیوری نے بہت سخت معیار اپنایاتھا جس میں اہم توجہ ترقیاتی لائحہ عمل پردی گئی تھی جن میں اقتصادی طور پر نشو و نما پانے والے، سماجی طور پر قابل قبول اور ماحولیاتی طور پر پائیدار معیار شامل تھے ۔دوسرے اہم نکات میں خطے کی ثقافت کا خیال رکھنا،اعلیٰ فنی معیار اور اور دوسرے شہروں کیلئے ایک ماڈل بننا شامل تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ’’سٹی بیوٹیفیکیشن اور اپ لفٹ پروگرام‘‘ کے تحت40پراجیکٹ یا تو مکمل ہو گئے ہیں یا تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ان میں کھلی جگہوں اور پارکوں کی بحالی،چوکوں،نہروں ،واٹر فرنٹس اور سڑکوں کی کشادگی،تاریخی عمارات،سیاحتی مقامات،سرکاری عمارتوں،شہر کے د اخلی راستے،ٹریفک نظام،فوڈ سٹریٹس،کھیل اور تفریح کے مقامات کاتحفظ شامل تھے۔اگرچہ اکثر پراجیکٹس پر کام جاری ہے لیکن جیوری صوبائی دارالخلافہ کو ایک ماڈل شہر بنانے کے حکومت خیبر پختونخواکے وژن سے متاثر ہوئی۔