بوسیدہ خطرناک عمارتوں کیخلاف کارروائی ، ٹی ایم اوز سے رپورٹس طلب

بوسیدہ خطرناک عمارتوں کیخلاف کارروائی ، ٹی ایم اوز سے رپورٹس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبرنگار)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نے ضلع بھر میں خطرناک بوسیدہ عمارتوں کے خلاف کارروائی اورایف آئی آر کے اندراج بارے تمام ٹی ایم اوز سے رپورٹ طلب کرلی ہے ذرائع کے مطابق ضلع ملتان میں خطرناک عمارتوں کے حوالے سے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان کے فوکل پرسن وجنرل اسسٹنٹ ریونیو کی طرف سے شاہ رکن عالم ٹاؤن ، شیر شاہ ٹاؤن ،موسیٰ پاک ٹاؤن ، بوسن ٹاؤن ، (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
شجاع آباد ٹاؤن اورجلالپور پیروالہ ٹاؤن کے ٹی ایم اوز کو بھجوائی گئی ہدایات میں کیاگیاہے کہ اپنی اپنی حدود میں جو عمارتیں خطرناک ڈیکلر کی گئی ہیں اور ان عمارتوں کے مالکان کوخطرناک عمارت مسمار کرنے کیلئے جونوٹس جاری کیے گئے ہیں ایسی بلڈنگز کوچیک کریں اگر انہوں نے مقررہ مدت میں اپنی عمارتوں کو نہیں گرایا ہے تو ایسے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروایاجائے اوراسی بارے کارکردگی رپورٹ بھی بھجوائی جائے جبکہ خطرناک عمارتوں کے حوالے سے ویب سائٹ کے ڈیش بورڈ پرکارکردگی کو بھی باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹ کیاجائے ۔