صوابی میں رائے ونڈ دھرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل

صوابی میں رائے ونڈ دھرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ) پی ٹی آئی ضلع صوابی کے رہنما شاہ ولی خان نے کہا ہے کہ آج جمعہ تیس ستمبر کو رائیونڈ کے مقام پر ہونے والے احتجاجی دھرنے کے لئے ضلع صوابی میں تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہے ۔ ضلع بھر سے ہزاروں کارکن قافلے کی شکل میں دھرنہ دینے کے لئے رائیونڈ جائیں گے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک اس ملک کے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب نہیں ہو گا تب تک یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے کرپشن اس ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے عمران خان اس کے خلاف میدان میں نکل چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کا سکینڈل کرپشن کی ایک کھلی کتاب ہے جس کا شریف فیملی کے پاس بھی کوئی جواب نہیں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں آکر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میرے اتنے اتنے اثاثے ہیں مگر یہ نہیں بتایا کہ یہ اثاثے کیسے بنائے گئے جمہوری حکومت میں حکومت اپوزیشن اور عوام کو جوابدہ ہو تی ہے مگر یہاں حکومت کہتی ہے کہ تم لوگوں نے جو کرنا ہے کر لو ہمارا کوئی احتساب نہیں کر سکتا ۔ شاہ ولی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت تک احتجا ج کر تی رہے گی جب تک احتساب کا عمل شروع نہیں ہو تا کیونکہ صاف شفاف پاکستان کے لئے پہلے حکمرانوں کا احتساب کرنا انتہائی ناگزیر ہے اور اسکے لئے ہم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں