صوابی میں چلتی کار پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ، دوسرا بیٹا بچ گیا

صوابی میں چلتی کار پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ، دوسرا بیٹا بچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)یار حسین ضلع صوابی میں موٹر کار پر فائرنگ کر نے سے نجی ٹوبیکو کمپنی میں تعینات منیجر اور اس کا کونسلر بیٹا جاں بحق جب کہ دوسرا بیٹا معجزانہ طور پر بچ گیا ۔ شکیل احمد سکنہ تر لاندی نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والد حاجی منتظر شاہ اور بھائی اعجاز احمد کے ہمراہ موٹر کار نمبر AET345میں اپنے والد کو ٹوبیکو کمپنی چھوڑنے چھوٹا لاہور جارہے تھے جب ان کی کار یار حسین کے قریب قدمے لار کے مقام پر پہنچی تو پہلے سے تاک میں بیٹھے مسلح شخص طارق سکنہ تر لاندی نے کار کو روک کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ان کا باپ حاجی منتظر شاہ اور ان کا جنرل کونسلر بھائی اعجاز احمد جو کہ ڈرائیونگ کر رہا تھا موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ وہ شکیل احمد فائرنگ سے معجزانہ طور پر بچ گیا وجہ قتل تنازغہ خواتین بیان کی گئی ہے یار حسین پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے دریں اثناء صوابی مر دان روڈ پر علاقہ تھانہ کالو خان کے حدود میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار یوسف سکنہ آدینہ جاں بحق ہو گیا کالو خان پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے