گو رنمنٹ کنٹریکٹرز کو ٹی ایم اے ڈگر کے مزید ترقیاتی منصوبے نہ دینے اور انکے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ

گو رنمنٹ کنٹریکٹرز کو ٹی ایم اے ڈگر کے مزید ترقیاتی منصوبے نہ دینے اور انکے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحصیل کونسل ڈگر کے جملہ ممبران نے اپنے اپنے یو نین کونسلوں میں ابھی تک ترقیاتی منصوبے شروع نہ کرنے والے گو رنمنٹ کنٹریکٹرز کو ٹی ایم اے ڈگر کے مزید ترقیاتی منصوبے نہ دینے اور انکے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ۔عوامی نمائندے ہے اور عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لئے ووٹ دئے ہے ۔مگر کئی مہینے گزرنے کے باوجود متعلقہ کنٹرکیٹرز ترقیاتی منصوبے جان بوجھ کر شروع نہیں کررہے ہیں ۔ڈوکڈہ میں بجلی کی وجہ سے جان بحق ہونے والے شحص کی ایف ائی آر ائیکسئین واپڈ اکے خلاف درج کی جائے ،اگر واپڈا کا ائکسئین بر وقت کاروائی کرتا تو ایک معصوم شحص کی جان بچ جاتی ،جو نئیر کلرک صداقت خان کی بہتر کارکرگی پر انہیں کمپیو ٹر اپریٹر کی پوسٹ پر آرڈر جاری کی جائے قرار داد ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل ڈگر کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت کنونئیر خالد خان منعقد ہوا جس میں تھصیل ناظم سعیدالرحمان مفکر کے علاوہ ٹی او آر امین خان ،اختیا ر باچا کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ،اجلاس میں گذشتہ اجلاس کی کاروائی کی تو ثیق کی گی اجلاس سے تحصیل کونسل کے ممبران ڈاکٹر عبداللہ ۔شیرین خان ،رشید احمد ،نظام الملک خان ،مولانا صدیق احمد ،اقلیتی ممبر ڈاکٹر گور دیپ کمار ،شوکت خان ،اپوزیشن لیڈر صاحب ذادہ اشفا ق احمد اور دیگر نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے اپنے یو نین کونسل کے ترقیاتی جو منصوبے ٹینڈر کئے ہے اس پر تاحال کام شروع نہ ہوسکا متعلقہ کنٹریکٹر ٹال مٹول سے کام لے رہاہے ،جس سے ہماری کارکردگی پر بری اثر پڑ رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو بھی کنٹریکٹرز ورک آرڈر ملنے کے باوجود منصوبوں پر کام شروع نہیں کرے گا اسکے لائسنس منسوخ کیا جائے اور ائندہ کے لئے ٹی ایم اے ڈگر کے ٹھیکے نی دئے جائے ،دوکڈہ میں واپڈا اہلکاروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے جان بحق ہونے والے معصوم شحص کی ایف ائی آر واپڈا ایکسئین کے خلاف درج کی جائے ،ٹی ایم اے ڈگر میں جو نئیر کلرک کی پوسٹ پرکام کرنے والے صداقت خان کی بہتر کارکردگی پر انہیں کمپیو ٹر اپریٹر کی پوسٹ پر اپ گریڈ کی جائے ،ایوان نے ٹی ایم اے ڈگر کے حدود میں تین مقامات پر کوڑا کر کٹ ٹھکانے لگانے کی جگہ کی منظوری دے دی ،ایوان نے ٹی ایم اے بلڈنگ کے لئے سرکاری زمین حاصل کرنے کے لئے ایوان سے کمیٹی بنانے کی منظوری بھی دے دی ،پراپرٹی ٹیکس کا ٹھیکہ فی الحال کنٹریکٹر کو نہ دینے اور محکمانہ طورپر ٹیکس اکھٹا کرنے کی بھی منظوری دے دی ،تھصیل ناظم سعیدالرحمان مفکر نے کہا کہ ٹی ایم اے فنڈز عوام کی امانت ہے اور اس میں کسی قسم کمیشن اور کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ کنٹریکٹرز سات دن کے اندر اندر منصوبوں پر کام شروع کرے ورنہ انکے خلاف سحت محکمانہ کاروائی کی جائے گی اور ترقیاتی منصوبوں کی معیار اور مقدار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔