شادیوں کی تقریبات رات 10بجے ختم کرنے اورون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت

شادیوں کی تقریبات رات 10بجے ختم کرنے اورون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے تمام اضلاع کے کمشنرز،ڈی سی اوزاورایڈمنسٹریٹرزکوہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں واقع ہوٹلوں،میرج ہالز، اوپن گراؤنڈز،پارکس،(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
گھروں، کلبوں،سڑکوں،گلیوں یاکسی بھی جگہ پرشادی بیاہ کی تقریبات رات دس بجے ختم کرنے اورون ڈش کی پابندی کویقینی بنائیں اوران تقریبات میں فائرورکس، لائٹنگ، ٹریکراورہوائی فائرنگ کرنے پربھی مکمل پابندی کویقینی بنائیں احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے حکومتی احکامات پرعملدرآمدشروع کردیاہے۔