نامعلوم شخص کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

نامعلوم شخص کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کرائم رپورٹر )بستی شور کوٹ میں نا معلوم شخص نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا ۔ پولیس نے اندھے قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ تفصیل کے مطابق 18 سالہ آصف بستی شور کوٹ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ نا معلوم شخص چھت پر آیا اور اسی نے آصف پر فائرنگ کر دی ایک گولی آصف کے سر میں لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا بتایا جاتا ہے کہ آصف کا اپنے کزن کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ بھی چل رہا تھا ۔