والڈ سٹی پراجیکٹ ‘ پہلے مرحلہ میں حرم گیٹ کی تاریخی حیثیت کی بحالی پر کام جاری

والڈ سٹی پراجیکٹ ‘ پہلے مرحلہ میں حرم گیٹ کی تاریخی حیثیت کی بحالی پر کام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان( خبر نگار)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر و ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ ملتان کی صدیوں پرانی تہذیب اور فن تعمیر کو اجاگر کرنے کیلئے والڈ سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے ملتان کے تاریخی ورثے کی حفاظت سمیت سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی کی حکومت نے ملتان کے تاریخی مقامات کی بحالی کیلئے مزید منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ضلعی حکومت تمام تاریخی دروازوں، مزاروں اور عمارات کو (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
صدیوں پرانے انفراسٹرکچر اور ڈیزائن کے مطابق دوبارہ اپ گریڈ کرے گی تا کہ نئی نسل کو اپنی تاریخ سے آگاہ رکھا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز والڈ سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ والڈ سٹی پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں حرم گیٹ دروازے کی تاریخی حیثیت بحال کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے اٹلی کے ماہر تعمیرات نے مقامی ماہرین کو خصوصی طور پر تربیت بھی فراہم کی ہے جس سے استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوک حرم گیٹ پر شہریوں کے بیٹھنے کیلئے خوبصورت پویلین بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے ساتھ پبلک ٹوائلٹس بھی بنائے جا رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں صرافہ بازار اور مسافر خانہ کی اپ گریڈیشن کے کام کا آغاز ہوگا جس کے لئے تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ اس موقع پر پراجیکٹ کے سینئر آرکیٹیکٹ خالد چوہان کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔