پانی روکنے کی بھارتی دھمکی کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے، افضل گل

پانی روکنے کی بھارتی دھمکی کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے، افضل گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصل پور(نامہ نگار) ایم پی اے محمد افضل گل ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم نہتے عوام پر ظلم و ستم کے باعث بھارت سفارتی و اخلاقی جنگ ہار چکا ہے حکومت پاکستان کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے بھارت سفارتی محاذ پر بھی بری طرح سے ناکام ہو چکا ہے انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہر وقت دشمن سے جنگ لڑ رہی ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا پانی روکنے کی بھارت کی دھمکی کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔ عالمی بنک سندھ طاس کا ضامن ہے انہوں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )نے کہاکہ بھارت مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا ۔ا نہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کر کے پوری قوم کی بھر پور ترجمانی کی ہے انہوں نے کہا کہ مودی کے عزائم ناکام بناننے کے لیے دشمن بھارت کے خلاف پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی ملک ترقی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو کبھی دھرنے اور کبھی مارچ کرنے والے لیڈران رکاوٹیں پیدا کرنا شروع کر دیتے ہیں۔