مختلف اضلاع میں ہائیکورٹ بنچ تشکیل نہ دینے پر وکلاء کی ہڑتال

مختلف اضلاع میں ہائیکورٹ بنچ تشکیل نہ دینے پر وکلاء کی ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان ‘ لیاقت پور ( بیورو نیوز ‘ نامہ نگار ) پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہائی کورٹ بنچ تشکیل نہ دیئے جانے پر پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ عدالتی امور ٹھپ ہو کر رہ گئے درجنوں درخواست ضمانتیں بھی التواء کا شکار ہوگئیں تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پنجاب (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
بار کونسل کی 24 ستمبر کو منعقد ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے دیگر اضلاع میں ہائی کورٹ کے بنچ تشکیل نہ دیئے جانے پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ وکلاء 29ستمبر کو ہائی کورٹ کے بنچ تشکیل نہ دیئے جانے کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کریں گے گزشتہ روز وکلاء نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جس کے باعث عدالتی امور ٹھپ ہوکر رہ گئے اور درجنوں درخواست ضمانتیں بھی التواء کاشکار ہوگئیں ۔ بارایسوسی ایشن لیاقت پور نے پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر آج مکمل ہڑتال کی اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا جس کی وجہ سے سینکڑوں مقدمات بغیر سماعت ملتوی ہو گئے تفصیل کے مطابق پنجاب بار کونسل نے ہائی کورٹ کے مزید ڈویثرنل بنچ ڈیرہ غازی خاں ،سرگودھا ،ساہیوال ،تشکیل نہ دینے کے خلاف مکمل ہڑتال کی ۔
وکلاء ہڑتال