لودھراں ‘ ناقص اشیاء فروخت کرنے پر 3 مٹھائی کے کارخانے ‘2ہوٹل ‘ 6 شوارمہ پوائنٹ سیل

لودھراں ‘ ناقص اشیاء فروخت کرنے پر 3 مٹھائی کے کارخانے ‘2ہوٹل ‘ 6 شوارمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں ( نمائندہ پاکستان ) اسسٹنٹ کمشنر نے ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر 3 مٹھائی کے کارخانے ‘ 2 ہوٹل 6 شوارمہ پوائنٹ سیل کر دئیے ۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر طیب خان نے ای ڈی او ہیلتھ ڈپٹی ڈی ایچ(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
او ہیلتھ انسپکٹر سلیم بھٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر مین بازار میں جعلی مرچیں بنانیوالی جاوید کی فیکٹری مٹھائی کے محمد خان ‘ رحیم بخش اور محمد اختر کے کارخانے اور گلی نمبر 3 میں محمد عزیز کی سوڈا واٹر فیکٹری اور شوارما کے 6 پوائنٹ عرفان ‘ انتظار ‘ عدیل ‘ اختر ‘ راؤ احسن دلشاد کے شوارما پوائنٹ سیل کر دئیے ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طیب خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء بنانیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائیگی ۔
پوائنٹ سیل