میپکو ریجن میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، گیس بندش، صارفین عاجز آگئے

میپکو ریجن میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، گیس بندش، صارفین عاجز آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی ، رنگ پور (سٹاف رپورٹر228خبر نگار خصوصی228بیورو رپورٹ228نمائندہ خصوصی228نامہ نگار)بجلی اورگیس بندش کیخلاف صارفین کااحتجاج گرمی سے ستائے عوام محکموں کے خلاف پھٹ پڑے ، خواتین کیلئے گھروں میں کھانابنانا مشکل ہوگیاملتان سے سٹاف رپورٹر اورخبرنگار خصوصی کے مطابق موسم کی تبدیلی کے باوجودملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے‘ گزشتہ روز بھی 14گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی ‘وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ سے صورتحال بد ترین ہو گئی ‘ بعض سب ڈویژنوں نے فیڈرز کے ٹی آف کٹوا کر خود ساختہ لوڈشیڈنگ کی‘ مختلف علاقوں میں مساجد اور گھروں میں پانی ختم(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
ہو گیا ‘ اسکے علاوہ ہسپتالوں میں آپریشن متاثر ہوئے۔ ملتان میں گیس لوڈشیڈنگ کی صورتحال بھی گھمبیر ہو گئی ‘لوڈشیڈنگ کے علاوہ کم پریشر نے خواتین کو اذیت میں مبتلا کر دیا ‘گھروں میں کھانا بنانا محال ہو گیا‘ بازار سے مہنگے داموں کھانا خریدنے سے لوگ عاجز آگئے‘گے‘دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمت مزید بڑھا دی‘من مانے نرخ وصول کرنے لگے‘ شہریو ں کی مشکلات میں ا ضا فہ ہو گیا‘بتایا گیا ہے کہ شدیدگیس لوڈشیڈنگ کی و جہ سے ایل پی جی گیس 100روپے کلو کر دی گئی ،بعض دکاندار اس سے بھی زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں‘ ، شہر کے مختلف علاقوں گجرکھڈا،کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ اورنمائندہ خصوصی کے مطابق واپڈا حکام نے صارفین کو بلا وجہ تنگ کرنا معمول بنا لیا صارفین امجد علی ، عبدالرشید، عبدالغفار، الطاف حسین ، اجمل ساقی ، ماجد رشید، محمد عثمان ، بہزاد شفیق ، محمد عرفان ، ساجد عمران ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتا یا کہ واپڈا حکام کی مبینہ غفلت لا پرواہی کی وجہ سے عوام ذلیل وخوار ہورہے ہیں اور بجلی کے ما ہانہ بلزصرف ایک ادائیگی سے ایک دن قبل عوام کے ہاتھوں میں تھما دیئے گئے جس سے دوسرے دن بھاری رقوم کی ادائیگی بالکل ناممکن ہو گئی۔رنگ پورسے نامہ نگار کے مطابق رنگ پور اور گردونواح کے علاقوں میں میپکو حکام کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے کاروبارزندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جس پر عوامی سماجی حلقوں نے میپکو حکام کے خلاف حتجاج کرتے ہوئے غیر علاینہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔