جانوروں کی آلائشوں سے گھی تیار کرنیوالی 2فیکٹریاں پکڑٰ گئیں، دونوں سربمہر 11ملزم گرفتار

جانوروں کی آلائشوں سے گھی تیار کرنیوالی 2فیکٹریاں پکڑٰ گئیں، دونوں سربمہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)ضلعی حکومت کی ٹاسک فورس برائے فوڈ نے گزشتہ روز 2 مختلف کارروائیوں میں جانوروں کی آلائیشوں سے گھی تیار کرنیوالی 2فیکٹریوں پر چھا پہ مار کر 11 افراد گرفتار کر لئے ۔ٹاسک فورس نے دو نوں فیکٹریوں کو سیل کر کے جا نوروں کی ہزاروں من آلائشیں اور تیار شدہ جعلی گھی قبضے میں لے لیا۔ پہلی کارروائی کے دوران جنرل اسسٹنٹ ریونیو طلحہ سعید نے گزشتہ شب پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موضع بلیل بسی لابراں میں نجی فیکٹری پر چھاپہ مارا تو ملزم جانوروں کی آنتیں پگھلا کر گھی تیار کر رہے تھے جس پر ٹاسک فورس نے موقع پر موجود مالک سمیت11 افراد کو گرفتار کر کے تھانے بند کر دیا ۔دوسری کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی فاروق ڈوگر ،سیکرٹری آر ٹی اے کاشف ڈوگر اور سینئر ایڈمنسٹریٹو آفیسر آصف رضا نے مشترکہ طور پر بستی مردان اور رشید پورہ میں (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
چھا پہ مار کر جانوروں کی آلائشیوں سے گھی بنا نے والی فیکٹری کو سیل کرکے سامان قبضے میں لے لیا ۔ دو نوں واقعات میں ملزمان غلیظ آلائشیوں سے گھی اور دیگر مصنوعات تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کر رہے تھے ۔دونوں فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔