سردار محمد یوسف کی وزارت آمد پر افسران،سٹاف کی طرف سے پُر تپاک استقبال

سردار محمد یوسف کی وزارت آمد پر افسران،سٹاف کی طرف سے پُر تپاک استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سعودی عرب سے واپسی کے بعد وزارت آمد پر جوائنٹ سیکریٹری انتظامیہ نور زمان سمیت دیگر افسران اور سٹاف کی طرف سے پر تپاک استقبال کیا گیا اور وفاقی وزیر کو کامیاب حج کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور سٹاف نے ان پر پتیاں نچھاور کیں۔ سردار یوسف نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تاریخی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کے فضل وعنایت اور تمام شعبوں اور اداروں کی محنت سے تعبیر کیا۔