محرم الحرام میں امن و امان کیلئے سب کو کرداراداکرنا ہوگا،پیرنقیب الرحمن

محرم الحرام میں امن و امان کیلئے سب کو کرداراداکرنا ہوگا،پیرنقیب الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر)دربارعالیہ محمدیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیرمحمدنقیب الرحمن نے کہاہے کہ موجودہ بین الاقوامی اورملکی سنگین حالات کاتقاضاہے کہ ہم اپنے تمام مذہبی ،مسئلکی ،گروہی ،اوردیگرتمام اختلافات فراموش کرکے اتحاداوریگانگت ،امن وامان اوربھائی چارے کی فضاقائم کریں اوراس سلسلے میں تمام مکاتب فکرکے علماء اوردیگرذمہ دارزعماء کو اپنابھرپوراندازمیں کرداراداکرناہوگاکیونکہ اس وقت دنیامیں دہشت گردی اورمسلم ممالک میں بے امنی اورانتشارکی وجہ سے اسلام اورمسلمانوں کاامیج بری طرح سے متاثرہورہاہے۔ لہذاہمیں چاہیے کہ عام حالات اورخصوصاً محرم الحرام کے دوران اتحاداوربھائی چارے کاماحول قائم کرکے ملک میں امن وامان کی صورت حال کوبہترکریں تاکہ دشمنوں کوہمارے وطن عزیزمیں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کرنے کی جراٗ ت نہ ہوسکے یہی ہمارے اللہ تعالیٰ اورہمارے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات اوراحکام ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات دربارعالیہ عیدگاہ شریف میں اپنی میزبانی میں محرم الحرام کی آمدکے سلسلے میں راولپنڈی میں امن وامان کے قیام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب میں کیاجس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے مذہبی امورمفتی انتخاب عالم نوری ،سابق وفاقی وزیرحنیف طیب ، ڈویژنل خطیب مولاناغلام مصطفی رضوی ،ڈسٹرکٹ خطیب مولاناحافظ محمداقبال رضوی ،مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی ،ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ ،سابق ایم پی اے سیدضیاء اللہ شاہ ،سردارنسیم خان ، شیعہ علماء کرام کے نمائندے عارف حسین واحدی ،ناصرزیدی ،شوکت جعفری ،جے یوآئی کے سیدچراغ الدین شاہ ،مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدرشیخ محمدصدیق ،محمدحلیم شیرازی ،وحید پراچہ ،ارشداعوان ،مرکزی جلوس میلادکمیٹی کے سرپرست اعلیٰ شیخ طارق مسعود ،ڈی سی او طعلت محمود گوندل راولپنڈی ،سی پی او اسرا راحمد عباسی راولپنڈی سمیت انتظامیہ اورصوبائی محکموں کے افسران ،اوراہلکاروں کی بہت بڑی تعدادنے شرکت کی اورخطاب کرکے محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام اورمحرم کے جلوسوں کے شرکاء کوہرممکن سکیورٹی کی فراہمی کایقین اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے مذہبی امورمفتی انتخاب عالم نوری نے کہاکہ ماضی میں پنجا ب میں اتحادبین المسلمین کے ذریعے صوبے میں جومتنازعہ لٹریچرشائع کیاگیاتھا۔ وہ90 لاکھ روپے مالیت کی کتابیں حکومت پنجاب کودی گئی ہیں جوکنوؤں میں پھینک دی گئی ہیں اب کوئی بھی ایساموادشائع کرنے کی جراٰ ت نہیں کرے گاانہوں نے بتایاکہ محرم الحرام کے دوران صوبے میں ڈویژن اورضلعی سطح پرحکومت پنجاب نے امن کمیٹیاں قائم کردی ہیں جن میں مقامی سیاسی رہنماء اورارکان پارلیمنٹ کوشامل کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ گذشتہ چندسالوں کے دوران صوبے میں ایک دوسرے کوکافرکہنے کی مشینیں اب بندکردی گئی ہیں اورایسے حالات پیداکردیئے ہیں کہ ہمارادشمن اب بھاگ رہاہے کیونکہ فوج اورحکومت مل کردشمن کوبھگانے میں کامیاب ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں ملک کوامن کاگہوارہ بنانے کی توفیق عطاکرے ۔ اس موقع پرحاجی حنیف طیب سمیت تمام مکاتب فکرکے علماء سرکاری افسران سیاسی زعماء اوردیگرذمہ داروں نے پیرمحمدنقیب الرحمن کی جانب سے دربارعالیہ عیدگاہ شریف میں امن وامان کے حوالے سے نمائندہ میٹنگ منعقدکرنے کے اقدام کوسراہااورعیدگاہ شریف کوامن کاپیغام دینے کامرکزقراردیامسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے کہاکہ ملکی حالات سنگین ہیں ان حالات میں دہشت گردی کے حوالے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتابھارت کی طرف سے دہشتگردی کاخطرہ ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرہم نے راولپنڈی میںیونی کونسلوں میں چیئرمینوں کی سربراہی میں امن کمیٹیاں قائم کردی ہیں جومحرم میں اپناکرداراداکریں گی اوردہشتگردوں پرنگاررکھیں گی ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ ،سیدضیاء اللہ شاہ سردارنسیم خان نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کے لئے تمام مکاتب فکرکے علماء اوردیگرذمہ داران کوساتھ لے کرچلے گی اوراس سلسلے میں اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کریگی ،ڈی سی اورضلع راولپنڈی طلعت محمودگوندل اورسی پی اوراولپنڈی اسرارعباسی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ امن وامان برقراررکھے اورمحرم میں عزاداروں کوسیکیورٹی فراہم کرے انشاء اللہ ہم یہ اپنی ذمہ داری ماضی کی طرح بہتراندازمیں کریں گے اس سلسلے میں ہمیں متعلقہ ذمہ داران کے بھرپورتعاون کی بے حدضرورت ہوگی میٹنگ سے دیگرمقررین قاضی ظہورالہٰی قادری ،پیراظہارشاہ بخاری ،اوردیگرنے بھی خطاب کیاجبکہ شرکت کرنے والوں میں اے سی کینٹ عنبرین فہیم ،خالدجاوید گورائیہ ،اے سی سٹی ،ضلعی انتظامیہ ،آرڈی اے ،واسا ٹی ایم اے راول ٹاؤن اورمحکمہ اوقاف کے افسران اوراہلکاروں کی بہت بڑی تعداد کے علاوہ مذہبی شخصیات ،تمام مکاتبِ فکر کے عُلماء کرام نے شرکت کی اورمحرم الحرام میں اپناکرداراداکرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اجلاس کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے تمام شرکاءِ