پاک بھا رت کشیدگی ، وزیر اعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا

پاک بھا رت کشیدگی ، وزیر اعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج ( جمعہ ) طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت کے باعث پاک فوج کے دو فوجی نوجوانوں کی شہادت اور پاک بھارت میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال پر وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز جمعہ اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں وزیر اعظم اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی جانے والی تقریر وار بیرونی دورے میں دیگر قائدین سے ہونے والی ملاقاتوں کے متعلق وفاقی کابینہ کو آگاہ کریں گے ۔
پاک بھا رت کشیدگی