بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینگے،چوہدری لال حسین

بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینگے،چوہدری لال حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و ایم پی اے چوہدری لال حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی جرات مندانہ افواج بھارتی وزیراعظم مودی پر سوار پاکستان دشمن بھوت اتارنے اور اس کی بھڑکوں کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔اگر بھارت نے اپنے مذموم عضائم کو عملی شکل دینے کی کوشش کی تو اسے اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میا ں محمدنواز شریف نے جس مدلل انداز میں اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر بیان کیا ہے اس سے بھارت مزید سیخ پاء ہو گیا ہے مودی کی تقریر اقوام عالم کے سامنے میاں نواز شریف کی جانب سے کشمیر بارے ٹھوس موقف کو دہرانے کا رد عمل ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے دفاع وطن کو نا قابل تسخیر بنا دیا ہے۔