ط پیپلز پارٹی کا ہرکارکن مسلح افواج کیساتھ ہے،محمد شاہد

ط پیپلز پارٹی کا ہرکارکن مسلح افواج کیساتھ ہے،محمد شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کی خلاف پر اقوام عالم نوٹس لے بھارت اپنے عوام کو رام کرنے کے چکر میں پوری دنیا کو بے آرام کر رہا ہے پاکستان کی طر ف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد نے ضلعی آفس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ڈرامے بازی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹنانے کی ناکام کوشش ہے بھارت سن لے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کی آزادی کیلئے پوری قوم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے پاکستان کا بچہ بچی پاک افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے کھڑا ہے کسی کو اگر کوئی غلط فہمی ہے تو وہ خوابوں کی دنیا سے باہر نکل آئے۔