کسی بھی جا رحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں ، پاک بحریہ

کسی بھی جا رحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں ، پاک بحریہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پاک بحریہ نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے، پاک بحریہ کے ترجمان نے جمعرات کے روز میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں بحریہ اور ساحل سرحدوں پر کڑی نگرانی رکھے ہوئے ہیں، پاک بحریہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہے، ہم کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا معاشی اور اقتصادی ترقی کیلئے پاک چین راہداری کے مقربی روٹ پر ترجیح بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔
پاک بحریہ