رائیونڈ مارچ ،پشاور اسٹیشن پر پی ٹی آئی رہنما کارکنوں کی راہ تکتے رہے

رائیونڈ مارچ ،پشاور اسٹیشن پر پی ٹی آئی رہنما کارکنوں کی راہ تکتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خیبر پختونخواہ سے بڑا جھٹکا لگ گیا ، رائیونڈ مارچ میں شامل ہونے کے لیے عوامی ایکسپریس میں بکنگ کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکن ریلوے اسٹیشن نہ پہنچے ،تحریک انصاف کے رہنما ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں کا انتظار کرتے رہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان اور قاسم شاہ نے کارکنوں کو رائیونڈ مارچ میں شرکت کے لیے پشاور سے لاہور بھیجنے کے لیے عوامی ایکسپریس میں 61سیٹیں بک کرائیں لیکن کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ایک بھی کارکن نہیں آیا ۔شاہ فرمان اور قاسم شاہ نے ٹرین کے چلنے تک کارکنو ں سے رابطے کیے اور ان کا انتظار بھی کیا لیکن ٹرین کے چلے جانے کے بعد بھی کوئی کارکن نہ پہنچ سکا ۔شاہ فرمان صورتحال کو دیکھ کر سخت مایوسی کے عالم میں ریلوے اسٹیشن سے واپس لوٹ گئے ۔
راہ تکتے رہے