رائیونڈ مارچ : محکمہ صحت نے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

رائیونڈ مارچ : محکمہ صحت نے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے رائیونڈ مارچ کے پیش نظر لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت پنجان نے پاکستان تحریک انصاف کے 30ستمبر کو ہونے والے رائیونڈ مارچ کے سلسلے میں لاہور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اورتمام ہستپالوں کے ایم ایس صاحبان کو ہر گھنٹے بعد ہسپتال کا چکر لگانے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ممکنہ ہنگامی صورت حال کے باعث لگائی گئی ہے جس دوران تمام بڑے 7ٹیچنگ اورڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے سرجیکل اور میڈیکل وارڈز میں ایمرجنسی نافذ رہے گی ۔