خیبر پختو نخوا حکومت کی پوری مشینری اور منتحب نمائندے لا حا صل مقصد میں لگے ہوئے ہیں ، امیر مقام

خیبر پختو نخوا حکومت کی پوری مشینری اور منتحب نمائندے لا حا صل مقصد میں لگے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کی پوری مشینری اورمنتخب نمائندے خیبرپختونخواہ کے عوام کی خدمت کی بجائے ایک ماہ سے لامقصددھرنے کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں،خیبرپختونخواہ کی عوام آئندہ عام انتخابات میں اپنی قیمتی وقت کاپوراحساب لیں گے۔انہوں نے کہاکہ سوات بریکوٹ میں دوسال کے بچے کوبے رحمی قتل کیاگیا،قاتل دھندناتے پھررہے ہیں جبکہ ہمارے وزیراعلیٰ کونام نہاددھرنے سے فرصت ہی نہیں اورعوام کے قتل وغارت پرانکی کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب نام نہاددھرنوں سے حکومت یامحمدنوازشریف کاکچھ نہیں بگاڑسکتی بلکہ پاکستانی قوم کانقصان کررہے ہیں،بدعنوانی کیخلاف احتجاج کرنے والے پہلے اپنی حکومت کی زیر تسلط صوبے میں کرپشن کیخلاف علم بغاوت بلند کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آبادمیںERRAکے اجلاس کی صدارت کے بعدخیبرپختونخواکے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ معصوم بچے کے قاتلوں کوفی الفورگرفتاری کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی سیاست کوکارکردگی کی بجائے احتجاجوں سے زندہ رکھناچاہتے ہیں جس میں اب تک وہ مکمل طورپرناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے غیورعوام نے نام نہاددھرنوں کومستردکیااورصرف گنتی کے چندکرایہ لینے والے لاہوردھرنے میں شرکت کرنے جارہے ہیں۔