صوبائی حکومت میونسپل خدمات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،عنایت اللہ

صوبائی حکومت میونسپل خدمات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،عنایت اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(پاکستان نیوز) سینئرصوبائی وزیر برائے بلدیات عنایت اللہ خان نے اعلیٰ سرکاری حکام کو شاہراہوں ،گرین بیلٹس اور نکاسی کے انتظامات کے سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کرنے کی تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ وہ اپنے دفتر میں انتظامی افسروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنروں کے علاوہ ٹی ایم اوز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔شرکا نے سینئر صوبائی وزیر کو میونسپل خدمات کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے بعض مسائل کا موقع ہی پر حل کرنے کے ا حکامات جاری کیے اور دوسرے امور پر ضابطہ کے مطابق کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت انتظامی افسروں کو مکمل اختیارات کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے اور اس اصول پر کار بند ہے کہ کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ واٹر سینی ٹیشن سروس آرگنائزیشن کے جملہ امور کو شفاف انداز میں تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔انھوں نے اجلاس کو بتایا کہ شاہراہوں،گرین بیلٹس اور نکاسی نظام کا جائزہ لینے کے لیے ماہوار سطح پر جائزہ لیا جائے گا اور باقاعدگی کے ساتھ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔