بٹ خیلہ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 310 تک پہنچ گئی

بٹ خیلہ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 310 تک پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد310تک پہنچ گئی ڈینگی مرض میں روزبروزاضافے کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہردوڑگئی عوامی حلقوں کاصوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت مالاکنڈکے بااعتماد ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں ڈینگی مریضوں کی کل تعداد310تک پہنچ گئی ہے مریضوں کی تعدادمیں بروزبروزاضافے کی وجہ سے علاقے میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے علاقے کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ صوبائی حکومت فوری طورپربٹ خیلہ میں ڈینگی مرض پرقابوپالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جائیں ۔