تحریک آزادی کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ،صدر آزاد کشمیر

تحریک آزادی کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ،صدر آزاد کشمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن ( اے این این )صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے اپنے دورہ امریکا کے اختتام پر امریکا کے آئندہ انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے خارجہ امور ولید فارس ، معروف اور بااثر امریکی تھنک ٹینک ہیری ٹیج فاؤنڈیشن کے ممبران اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی واشنگٹن کے فیکلٹی ممبر اورسینئر فیلو ڈاکٹر کلاو ڈے راکٹسس سے اہم ملاقاتیں ۔ ان ملاقاتوں میں صدر سردار محمد مسعود خان نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کنٹرول لائن پر پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کے بھارتی اقدامات اور دونوں ملکوں کے درمیان کسی ممکنہ جنگ کی تباہ کاریوں سے متعلق انہیں تفصیلاً آگاہ کیا ۔ صدر سردار محمد مسعود خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے امور خارجہ ولید فارس کو کشمیر سمیت جنوبی ایشیاء کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قرار دادیں موجود ہیں ۔ جن سے عالمی برادری کے علاوہ پاکستان اور بھارت نے بھی اتفاق کیا تھا ۔ 70 برس گزرنے کے باوجود ان قرار دادوں کی روشنی میں کشمیری قوم کے ساتھ کیا گیا وعدہ ایفا نہیں ہو سکا ۔
مسعود خان