اسلام آباد،سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار،اسلحہ ،بم برآمد

اسلام آباد،سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار،اسلحہ ،بم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حساس اداروں نے کارروائی کر کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والا دہشت گرد گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق فتح جنگ کے علاقے میں سیکیور ٹی فورسز نے سرچ آپریشن کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور چار دستی بم برآمد ہوئے ۔گرفتار دہشت گرد کی شناخت ولی عرف ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق مہمند ایجنسی کی کالعدم تنظیم سے ہے جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھا ۔
دہشت گرد گرفتار