چکوال،محرم الحرام کے جلوسوں،مجالس کیلئے سکیورٹی پلان منظور

چکوال،محرم الحرام کے جلوسوں،مجالس کیلئے سکیورٹی پلان منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران اور عاشورہ محرم کے ماتمی جلوس سمیت ضلع بھر میں نکلنے والے تمام ماتمی جلوسوں و مجالس کومکمل فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا سیکورٹی پلان تیار کر کے اس کی منظوری دی دی ہے۔محرم الحرام کے دوران امن وامان اور ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلئے ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی ، یہ بات ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اے ڈی سی چکوال عاصم جاوید ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ تمام ضلعی افسران موجود تھے۔اس موقع پر پر ڈی سی او چکوال نے کہا کہ تمام سرکاری افسران واہلکاران اپنی ڈیوٹی جتنے اچھے انداز میں کریں گے اور عوام الناس کو احساس دلائیں گے کہ جب بھی عوام کو ہماری ضرورت ہوگی تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اس کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کی رخصت پر پابندی ہوگی اور جلوس کے روٹوں پر ہر قسم کی ٹریفک بند ہوگی۔ جلوس میں داخلہ واک تھرو گیٹ سے ہوگا، ضلع بھر میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔ اگرکہیں وال چاکنگ موجود ہے تو اس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ پرنٹنگ ہریس والے کسی بھی قسم کا دل آزاری والا پمفلٹ نہ چھاپیں ، جلوس کے روٹوں پر صفائی کا خاص خیال انتظام ہوگا۔ لوڈ شیڈنگ کا متبادل انتظام ہوگا۔ اس کے علاوہ میڈیکل کیمپ ایمبولینس کا خاص انتظام ہوگا۔ اس موقع پر ڈی سی او نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام تمام جلوسوں پر کڑی نظر رکھیں گے کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی کا فوری سد باب کیا جائے گا۔