ڈیرہ ‘شرانی قبائل کا کشمیر اور پاک فوج کے حق میں مسلح اظہار یکجہتی ریلی

ڈیرہ ‘شرانی قبائل کا کشمیر اور پاک فوج کے حق میں مسلح اظہار یکجہتی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ایف آر ڈیرہ میں مسلح شیرانی قبائل نے کشمیر اور پاک فوج کے حق میں یکجہتی ریلی نکالی ،بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔ تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی روڈ پر واقعہ ایف آر ڈیرہ کے صدر مقام درازندہ میں علاقہ شیرانی قبائل کے مشران نے کشمیر اور پاک فوج کے حق میں یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا ۔ قبائل نے اسلحہ اٹھا رکھا تھامسلح قبائل نے بینر ز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر قبائل نے ہوائی فائرنگ کرکے انڈیا کیخلاف جنگ کا اعلان بھی کیا اس موقع پر سابق شیرانی سردار یوسف مولوی امداد ، غفار شاہ ، امین شاہ و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انڈیا کے ساتھ اعلان جنگ ہونے کے بعد سب سے پہلے علاقہ شیرانی قربانی دے گا ۔اس موقع پر بھارت کے خلاف نعرہ بھی لگائے گئے ۔