کراچی ،وزیراعلیٰ سندھ سے ڈپٹی نیول چیف کی ملاقات

کراچی ،وزیراعلیٰ سندھ سے ڈپٹی نیول چیف کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان نیوی اورماڑا(Ormara) میں شپ یارڈ بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی ملک کے دفاع کیلئے انتہائی اہم اور مضبوط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ہماری طرف آنکھ اٹھانے کی جرأت نہیں کر سکتا اور ہماری فورسز ملک کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم ساحلی سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ پاکستان نیوی ساحلی سیاحت کی ترقی کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ ملاقات کے دوران کیٹی بندر ، پاک چین اقتصادی راہداری ، ساحلی سیاحت، نیول فورس کی صلاحیتوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔