تنظیم فلاح خواتین کے زیر اہتمام قومی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد

تنظیم فلاح خواتین کے زیر اہتمام قومی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح خواتین اور محبان بھوپال فورم کے اشتراک سے تیسرے قومی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد مقامی کلب میں ہوا اس میں مقررین نے اپنے خطاب میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیااور کہا یہ قومی نغمات جب تک گو نجتے رہینگے ۔ایک نیا جزبہ ولولہ پیدا ہوتا رہے گا تقریب کی صدارت معروف ادبی سماجی شخصیت محمد وسیق شمسی نے کی جب کی مہمان اعزازی معروف سماجی رہنماء جاوید اقبال تھے ۔ مقابلہ کے ٹرائل میں 130 اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات شریک تھے جس میں 40 اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات فائینل کے جیوری کمیٹی نے منتخب کئے جیوری کمیٹی استاد مظہر اُمراؤ بندوں خان، شاہد مسرور اور شہزاد رضا پر مشتمل تھی ان کا فائنل مقابلہ منعقد ہوا جیوری کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دو حصوں میں تقسیم کیا گیا جو کہ 13 سے 17 سال پر مشتمل طلبہ و طالبات میں پہلی پوزیشن : سید غازی حیدر (ھیپی ھوم اسکول )، دوسری پوزیشن : نہل سلیم (بیکن ہاؤس اسکول سسٹم )، تیسری پوزیشن : آمنہ شاہد (شمسی ہائر سیکنڈری اسکول ) اور چوتھی پوزیشن : نبیلہ بانو(آغاخان کالج ) نے حاصل کی ۔جب کہ دوکیٹیگری میں 17 سے 25 سال کی عمر میں پہلی پوزیشن : زارا جعفری (کراچی یونیورسٹی )، دوسری پوزیشن : سیدہ فائزہ علی (تابانی کالج)، تیسری پوزیشن : فریحہ حسین (ایچ ۔آئی عثمانیہ گورنمنٹ گرلز کالج ) اور چوتھی پوزیشن : حنا اظہر(لیاقت گرلز کالج ) نے حاصل کی ۔ تقریب کی نظامت سلمان مہدی نے انجام دیئے اس تقریب کو معروف آدبی و سماجی شخصیت اور سابق چیئر مین آرٹس کونسل یوتھ کمیٹی اویس ادیب انصاری نے اورگنائز کیا تھا تقریب میں کالجز اسکولز اور یونیورسٹز کے طلبہ و طالبات پروفیسر ز ، اساتذہ کرام اور دیگر عمادین شہر جن میں ڈاکٹر عائشہ رضوی ، ڈاکٹر جاوید منظر ،عثمان دموہی ، حنا رحمان ، اعجاز علی نوید ، وصیفہ علوی ، زبدا ع