ایف بی ایریا میں رینجرز نے زمین میں دبا اسلحہ برآمد کرلیا

ایف بی ایریا میں رینجرز نے زمین میں دبا اسلحہ برآمد کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایف بی ایریا میں رینجرز نے زمین کے نیچے دبا اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں گراونڈ میں سیاسی جماعت کے دفتر کے ساتھ موجود کچرا کنڈی میں رینجرز نے تلاشی لی اور زمین کے اندر دبا اسلحہ برآمد کرلیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی پہلے سے گرفتار سیاسی جماعت کے ملزم راجو کی نشاندہی پر کی گئی۔دوسری جانب پولیس نے بلدیہ نمبر 2 پاک کالونی اور لیاقت آباد میں کارروائی کی اور مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق پاک کالونی میں کارروائی کے دوران 50 منشیات کے عادی افراد کوحراست میں لیا گیا ہے۔ منشیات کے عادی افراد کو ایدھی ہوم منتقل کیا جائے گا۔