سرجیکل سٹرائیک،امریکہ بھی بھارتی دعویٰ ماننے سے گریزاں،کشیدگی نہ بڑھانے کا پیغام دے دیا

سرجیکل سٹرائیک،امریکہ بھی بھارتی دعویٰ ماننے سے گریزاں،کشیدگی نہ بڑھانے کا ...
سرجیکل سٹرائیک،امریکہ بھی بھارتی دعویٰ ماننے سے گریزاں،کشیدگی نہ بڑھانے کا پیغام دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پاکستانی حدود میں سرجیکل سٹرائیک کا بھارتی دعویٰ تسلیم کرنے سے گریزکرتے ہوئے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ نہ کرے۔ واشنگٹن میں امریکی محکہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے، ترجمان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ تسلیم کرنے سے بھی گریز کیا۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکہ کو خطے کی صورتحال پر تشویش ہے، دونوں ملکوں کو اپنے باہمی تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیے۔ ترجمان نے دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -