پہلا ون ڈے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج آمنے سامنے ہونگے

پہلا ون ڈے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج آمنے سامنے ہونگے
پہلا ون ڈے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج آمنے سامنے ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر4 بجے شروع ہوگا۔ ٹی ٹونٹی میں کلین سویپ کے بعد پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہیں، توقع ہے کہ پاکستان شارجہ کی اسپین وکٹ پر تین اسپنرز یاسر شاہ، عماد وسیم اور محمد نواز کے ساتھ ویسٹ انڈین بیٹسمینوں کی خامیوں کا فائدہ اٹھائے گا۔ شعیب ملک بھی اسپن بولنگ کی مدد کے لئے موجود ہوں گے۔اس وقت پاکستان کی عالمی رینکنگ نویں ہے، اگر پاکستان ویسٹ انڈیز کو3 صفر سے شکست دے دے تو اس کی رینکنگ آٹھویں ہوسکتی ہے۔ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے خلاف 3صفر سے کامیابی ضروری ہے۔ دنیا کی8ٹاپ ٹیمیں آئندہ سال30 ستمبر تک اپنی پوزیشن کو برقرار رکھ کر ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنائیں گی۔

مزید :

کھیل -