کراچی کے علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن ، 4ملزمان سمیت 76مشتبہ افراد گرفتار، تفتیش جاری

کراچی کے علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن ، 4ملزمان سمیت 76مشتبہ افراد ...
کراچی کے علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن ، 4ملزمان سمیت 76مشتبہ افراد گرفتار، تفتیش جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کر کے 4ملزمان سمیت 76مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ابتک نیوز کے مطابق پولیس نےرات گئے کراچی کے علاقے رضویہ، شاہ رسول کالونی، ماڑی پور ٹرک اڈہ اور شریف آباد  سے 76 مشتبہ افراد کوپکڑ لیا ۔ ناظم آباد سے دو ڈاکو بھی پکڑے گئے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رضویہ کے علاقے میں کومبنگ آپریشن کے دوران چار ملزمان سعیدگل، علی محمد، رضامند خان اورمرزا فیصل بیگ کو گرفتار کیا گیا جبکہ شاہ رسول کالونی سے 20، ماڑی پور ٹرک اڈے سے 7اور شریف آباد کے علاقے سے 12مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیاجن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے تمام افراد سے تفتیش جاری ہے۔

مزید :

کراچی -