امریکہ میں ٹرین حادثہ،3افراد ہلاک،100زخمی

امریکہ میں ٹرین حادثہ،3افراد ہلاک،100زخمی
امریکہ میں ٹرین حادثہ،3افراد ہلاک،100زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وبوکن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست نیوجرسی میں مسافر ٹرین کے حادثے میں تین افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح نوبجے پیش آیا۔تیز رفتار ٹرین پٹری سے اتری اور ریلوے سٹیشن کی عمارت میں جاگھسی، واقعہ میں تین افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے، سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔مقامی حکام کے حادثے میں دہشتگردی کے عنصر کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں دو سو پچاس سے زائد افراد سوار تھے۔