چین میں بارشوں سے تباہی،27افراد لاپتہ

چین میں بارشوں سے تباہی،27افراد لاپتہ
چین میں بارشوں سے تباہی،27افراد لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں مسلسل بارشوں نے زی جیانگ صوبے میں تباہی مچادی، مٹی کا تودہ گرنے سے ستائیس افراد لاپتہ ہوگئے۔ چینی میڈیا کے مطابق بارشوںسے زی جیانگ صوبے کے اکثر علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، ہر طرف پانی ہی پانی ہے، انفراسٹرکچر بھی بری طرح تباہ ہوگیا، مٹی کا تودہ گرنے سے ستائیس افراد لاپتہ بھی ہوگئے۔ سڑکیں اور مواصلاتی نظام تباہ ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔