چھمب میں انڈین فوجی پکڑ لیا: پاکستانی حکام غلطی سے سرحد پار کر گیا، واپس کر دیں: بھارت

چھمب میں انڈین فوجی پکڑ لیا: پاکستانی حکام غلطی سے سرحد پار کر گیا، واپس کر ...
چھمب میں انڈین فوجی پکڑ لیا: پاکستانی حکام غلطی سے سرحد پار کر گیا، واپس کر دیں: بھارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے ایک بھارتی فوجی پکڑے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ بھارتی فوجی حکام نے کہا ہے کہ راشٹریہ رائفل 37 کا ایک فوجی غلطی سے سرحد پار کرکے چلا گیا تھا ماضی میں بھی غلطی سے سرحد پار کرنے کے واقعات ہوتے رہے ہیں پاکستانی حکام کے مطابق چھمب میں بھارتی فوجی کو اسلحہ سمیت پکڑا گیا بھارتی فوج نے پاکستانی فوجی حکام سے درخواست کی ہے کہ فوجی غلطی سے آپ کی سرحد کے اندر آ گیا ہے مہربانی کرکے واپس کر دیں راشٹریہ رائفلز کا چندو باﺅ راستہ بھٹک گیا بائیس سالہ چندو بابو چوہان کا تعلق مہاراشٹریہ سے ہے۔