رائے ونڈ مارچ سیاسی سرکس، عمران خان حکومت اور ملکی اداروں کی توجہ کنٹرول لائن سے ہٹانا چاہتے ہیں، زعیم قادری

رائے ونڈ مارچ سیاسی سرکس، عمران خان حکومت اور ملکی اداروں کی توجہ کنٹرول ...
رائے ونڈ مارچ سیاسی سرکس، عمران خان حکومت اور ملکی اداروں کی توجہ کنٹرول لائن سے ہٹانا چاہتے ہیں، زعیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کہتے ہیں قوم بھارتی جارحیت پر مغموم ہے لیکن عمران خان جلسے کرتے پھرر ہے ہیں۔بھارت ہماری سالمیت کو چیلنج کررہا ہے لیکن دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ لاہو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا حکومت کی ساری توجہ اس وقت لائن آف کنٹرول پر ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اندرونی معاملات پر بات کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پوری قوم بھارتی جارحیت پر مغموم ہے لیکن عمران خان جلسے کرتے پھررہے ہیں۔ایسا کرکے وہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی توجہ اصل معاملات سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ صوبائی ترجمان نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی لیکن خطرات اب بھی موجود ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کو بھی ان خطرات سے آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے ذاتی اور سیاسی مفادات کو ترجیح دی۔رائے ونڈ احتجاج کو سرکس قرار دیے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ سیاسی فنکار اڈہ پلاٹ پر اپنی سیاسی فلم چلانا چاہتے ہیں جس میں شیخ رشید کے’’ریچھ ڈانس‘‘ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوگا۔ زعیم قادری نے کہا کہ چند ہزار افراد قوم کی نمائندگی نہیں کرتے، قوم پی ٹی آئی چیئرمین سے نالاں ہے اور ان کا یہ احتجاج ان کی اپنی ہی جماعت کے لئے زہر قاتل ثابت ہوگا۔ زعیم قادری کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ میں احتجاج کرنے والوں کو سیکیورٹی کی فراہمی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

مزید :

قومی -