برازیل، جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران درجنوں قیدی فرار

برازیل، جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران درجنوں قیدی فرار
برازیل، جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران درجنوں قیدی فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساو پاولو(اے پی پی) برازیل کے شہر ساو¿ پاو¿لو میں گنجائش سے کہیں زیادہ بھری ہوئی ایک جیل کے سینکڑوں قیدی ہنگامہ آرائی کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل کے سرکاری میڈیا نے کہا کہ جیل میں جھگڑے اور فسادات کے بعد چند قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم ان سب کو دوبارہ حراست میں لے کر ایک دوسرے مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے برعکس ایک غیر سرکاری نیوز ویب سائٹ کے مطابق جیل سے تقریباً دو سو قیدی فرار ہوئے تھے، جن میں سے صرف تقریباً 100 کو دوبارہ گرفتار کیا جا سکا۔واضح رہے کہ برازیل کی جیلوں میں قیدیوں کے مابین پرتشدد جھگڑے اور جیلوں سے فرار ہونے کی کوششیں عام ہیں۔