بھارت کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہا ہے ، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے بھارت پر زور ڈالے: راجہ نوید اختر

بھارت کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہا ہے ، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل ...
بھارت کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہا ہے ، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے بھارت پر زور ڈالے: راجہ نوید اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم( بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما راجہ نوید اختر نے کہا ہے کہ جمہوریت کا دعویدار اور مکار مودی عالمی برادری کے سامنے مظلوم بننے کی ناکام کوشش کر رہا ہے اور اس مکاری کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے لیکن مودی سرکار کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

برمنگھم کے مقامی ریسٹورنٹ میں قائد اعظم ٹرسٹ یوکے کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر مودی سرکار نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو ہم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جوا ب دیا جائے گا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کشمیر کے سینئر راہنما راجہ نوید اختر گوگا کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و بربریت کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے لیکن ہم بھارت کے مودی سرکار کو واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اب کشمیریوں کی تاریخ زور پکڑ چکی ہے اور مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر پاکستان کو گیدڑ بھبکیوں سے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اب آزادی کی منزل قریب ہے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے سے اسے بھیانک نتائج بھگتنے ہوں گے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

راجہ نوید اختر گوگا کا عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی کشمیر پر خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی قرار دادوں کے ذریعے بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل پر زور ڈالے ورنہ کشمیر کی یہ آگ نہ صرف ایشیا کے لیے بلکہ اس کی چنگاری پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
تقریب سے دیگر شرکاءنے بھی خطاب کیا جن کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی رگوں میں شہیدوں کا خون پایا جاتا ہے اور پاکستان کے حوالے سے ان کی قربانیاں بہت زیادہ ہیں اور وہ اپنے بڑوں کے شہیدوں کے خون کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف پاکستان کا دفاع اور حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں ۔
تقریب کے میزبان قائد اعظم ٹرسٹ یوکے کے چیرمین راجہ محمد اشتیاق اور چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ راجہ فاروق خان تھے۔

مزید :

برطانیہ -